اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

جنوبی وزیرستان : دہشت گردوں کی فائرنگ، دو جوان شہید حملہ آور ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے پاک فوج پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جوانوں کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک اور دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے خبر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔

پاک فوج کے جوانوں کی مؤثر اور بروقت جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا، مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اورگولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد فورسز اور بےگناہ شہریوں پرحملوں اور سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔

دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں نائیک رشید اور سپاہی رسول بادشاہ نے جام شہادت نوش کیا، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کےخاتمے کیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 3ہفتوں سے سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا جن میں ایک میجر سمیت ایک درجن سے زیادہ اہلکارشہادت پا چکے ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں درجن سے زیادہ حملہ آور بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں