اشتہار

خلائی راکٹ کا انجن آزمائش کے دوران پھٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیکساس: امریکی خلائی راکٹ آپریشنل کمپنی ’اسپیس ایکس‘میں خلائی راکٹ کا انجن آزمائش کے دوران پھٹ گیا، تاہم حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دھماکہ ’بلاک 5 مرلن‘ انجن کی آزمائش کے دوران ہوا، جسے اس سے قبل بھی کمپنی کے متعدد فیلکن 9 راکٹس میں استعمال کیا جا چکا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم ’بلاک 5 مرلن‘ انجن سے اس طرح کی ناکامی کی توقع نہیں کررہے تھے، تاہم حادثے سے ہمارا لانچنگ آپریشن متاثر نہیں ہوگا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ حادثہ ’لوکس ڈراپ‘ نامی ٹیسٹ کے دوران پیش آیا جس کے تحت انجن میں آکسیجن مائع فیول کی لیکنگ چیک کی جاتی ہے۔

مذکورہ کمپنی  کی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کا کام واقعے کی جامع تحقیقات کرکے حقیقی محرکات کو سامنے لانا ہے۔ کمپنی کے مطابق جائے وقوعہ کی مرمت میں کچھ وقت لگے گا جس کے بعد ’بلاک 5 مرلن‘ انجن کے آپریشنز کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا۔

- Advertisement -

نظام شمسی کی وسعتوں کوعبور کرنے والا خلائی جہاز*

اسپیس ڈاٹ کام کے مطابق حادثہ کمپنی کی بتائی ہوئی وجوہات کے باعث نہیں بلکہ انجن میں آکسیجن فیول بھرتے وقت پیش آیا ہے، کمپنی کے انجینئرز یہ بات نہیں جانتے تھے کہ اس انجن میں آکسیجن فیول کے بھرتے ہی دھماکہ ہوجائے گا۔

ویب سائٹ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ کمپنی اس سے قبل ’بلاک 4 مرلن‘ انجن کا استعمال کر رہی تھی تاہم اس حادثے کے بعد کمپنی دوبارہ ’بلاک 4 مرلن‘ انجن کے استعمال سے اپنے آپریشنز جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ ’اسپیس ایکس‘ نامی کمپنی نے رواں سال 17 کامیاب آپریشنز کرچکی ہے اور سال کے آخر تک اس کے کئی آپریشنز شیڈول ہیں۔

اس سے قبل بھی ’اسپیس ایکس‘ کے آپریشنز حادثات کا شکار ہوچکے ہیں، سال 2015 میں کمپنی کا مشہور راکٹ ’فیلکن 9‘ لانچ کے تین منٹ بعد ہی زمین بوس ہوگیا تھا۔ سال 2016 میں بھی ’فیلکن 9‘ راکٹ میں لانچنگ پیڈ پر ہی آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کے باعث راکٹ اور اور اس کا پے لوڈ مکمل طور پر خاکستر ہوگئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں