جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

اسپین حکومت کا واٹس ایپ پر سروس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

میڈریڈ، اسپین کی حکومت نے واٹس ایپ سمیت دیگر پیغام رسانی کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنیز پرسروس ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے سینئر عہدیدار نے تصدیق کی کہ اسپین نے کالز اور میسجز کی سہولت فراہم کرنے والی موبائل ایپلیکیشن کمپنیز پر سروسز ٹیکس لگانے کی تیاری مکمل کرلی۔

انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ اور دیگر آمدنی بنانے والی کمپنیز کو حکومت نے تحریری تجویز سے آگاہ کردیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹیلی کام سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں پر بھی ٹیکس عائد کرنے کا قانون تیار کرلیا ہے، اب اس معاملے پر عوام سے رائے بھی لی جائے گی اور انہیں اس مقصد کے حوالے سے آگاہ بھی کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کال بٹن، واٹس ایپ نے حیران کن فیچر پر کام شروع کردیا

یہ بھی پڑھیں: فیس بک کا تمام ایپس پر پیمنٹ سروس متعارف کرانے کا اعلان

محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل انفراسٹریکچر کے سیکریٹری نے بتایا کہ ’ہم مسابقتی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مواصلاتی خدمات کی سروسز کے استعمال کے طریقہ کار کو  تبدیل کرنے جارہے ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ جو کمپنیاں سالانہ 1 ملین یورو کی آمدنی کریں گی انہیں اسپین میں اپنی سروسز جاری رکھنے کے لیے ٹیکس ادا کرنا لازمی ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم آئندہ ماہ اس بل کے حوالے سے عوامی سروے بھی کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں