تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرونا وبا:‌ ہفتے میں تین چھٹیاں دینے کا فیصلہ، اسپین حکومت نے غور شروع کردیا

میڈریڈ: اسپین کے نائب وزیر اعظم نے تصدیق کی ہے کہ حکومت نے کرونا وبا کے یپش نظر ہفتے میں تین دن چھٹی دینے اور چار دنوں کو کام کرنے کے حوالے سے سوچ بچار شروع کردی ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپین کے وزیر اعظم نے تصدیق کی کہ حکومت اس بات پر غور کررہی ہے کہ دفتری یا کام کے دنوں کو چار دن کردیا جائے، ممکن ہے اس فیصلے پر آئندہ چند روز میں عمل درآمد شروع ہوجائے۔

پابلو لگلیسیاس کا کہنا تھا کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ ہر شخص ہفتے میں زیادہ سے زیادہ 32 گھنٹے کام کرے، اُس کو ہفتے میں چار دن کام کرنے کی بھی پوری تنخواہ دی جائے‘۔

بائیں بازوں سے تعلق رکھنے والی جماعت کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت ہمیشہ اس حق میں رہی ہے کہ کام کے دورانیہ کو کم کیا جائے۔

نائب وزیراعظم نے بتایا کہ ہفتے میں تین روز کی تعطیلات کا خیال منسٹری آف ورک نے پیش کیا، جس کو حکومت اور اپوزیشن دونوں نے تسلیم کیا ہے‘۔

مزید پڑھیں: خوشخبری! ہفتے میں 3 دن چھٹی اور چار دن کام

انہوں نے واضح کیا کہ ہفتے میں چار دن کام سے ہم اپنی معیشت کو بہتر کرسکتے ہیں کیونکہ جب لوگوں کو آرام ملے گا تو وہ ذمہ داری کے ساتھ کام کریں گے اس کے ساتھ ہی کرونا ایس او پیز پر عمل بھی کریں گے۔

نائب وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ملازمت پیشہ یا کام کرنے والے لوگوں کو چھوٹ دینے سے نہ صرف اُن کی دماغی صحت کو بہتر ہوگی بلکہ کام بھی معیاری ہوگا‘۔

واضح رہے کہ اسپین میں ہفتے میں پانچ دن کام اور دو دن ہفتہ، اتوار کو چھٹی ہوتی ہے، اگر تین چھٹیوں کی منظوری ہوگئی تو جمعے سے اتوار تک تعطیلات ہوں گی۔

Comments

- Advertisement -