تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

یورپی ملک میں امیگریشن کھلنے کو تیار

برسلز: یورپی ملک اسپین نے ملک میں ورکرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے امیگریشن کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس سے پاکستانی بھی فائدہ اٹھاسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی ملک اسپین کو اس وقت سیاحت، ٹیکنالوجی اور تعمیری صنعتوں میں افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے، جس کے حل کیلئے حکومت نے امیگریشن قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ ابتدائی طور پر 50 ہزار ورک پرمٹ بھی جاری کرنے کی تیاری کی ہے۔

اس حوالے سے ہسپانوی وزیر برائے مائیگریشن و سماجی بہبود یوزے لوئیس ایسکریوا کا کہنا ہے کہ ملک کو اس وقت سیاحت، ٹیکنالوجی اور تعمیراتی کاموں کی صنعت میں افرادی قوت کی قلت کی سامنا  ہے، جس کی وجہ سے اسپین کی اقتصادی ترقی اور معیشت کی بحالی متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے ہسپانوی حکومت جلد ہی سیاحت اور تعمیراتی  شعبے  میں ورک پرمٹ جاری کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، ہم  متعلقہ قوانین کا جائزہ لے رہے ہیں کہ ان میں کہاں بہتری کی گنجائش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک برطانیہ امیگریشن معاہدہ، مثبت پیش رفت سامنے آگئی

ہسپانوی وزیر کا کہنا تھا کہ ورک پرمٹ کے ساتھ طلبہ کو بھی ویزے جاری کئے جائیں گے، اور انہیں اسپین میں تعلیم کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ان افراد کو بھی ویزے جاری کیے جائیں گے، جو 2 سال سے اسپین میں اپنی موجودگی کو ثبوت پیش کریں گے۔

Comments

- Advertisement -