اشتہار

بیوی سے گھریلو کام کروانا شوہر کو کروڑوں روپے میں پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اپنی سابقہ بیوی سے گھر کا کام کروانے والے شوہر کو عدالت نے لاکھوں ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے، خاتون نے شوہر سے علیحدگی کے بعد مقدمہ دائر کردیا تھا۔

اسپین کی عدالت نے اپنی نوعیت کا ایک اہم فصیلہ سنایا ہے کہ جس میں سابقہ بیوی سے 25 سال تک گھر کا کام بلامعاوضہ کروانے کی مد میں شوہر کو لینے کے دینے پڑگئے اسے اب کروڑوں روپے ادا کرنا پڑیں گے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہسپانوی جوڑے کی دو بیٹیاں ہیں تاہم ان کی شادی جائیداد کی تقسیم کے نظام پر منحصر تھی جس میں واضح کیا گیا تھا کہ دونوں فریقین نے اپنی زندگی میں جو کچھ بھی کمایا، وہ اسی کا ہوگا۔

- Advertisement -

تاہم شادی کے عرصے کے دوران شوہر نے اہلیہ کو کہیں نوکری کرنے کی اجازت نہیں دی تھی جس کے باعث بیوی کے پاس کمانے کا کوئی ذریعہ نہیں تھا، شادی کے بعد شوہر نے اپنی بیوی کو صرف گھر کے کام کرنے تک ہی محدود رکھا۔

ہسپانوی جوڑے کی شادی جائیداد کی تقسیم کے نظام پر منحصر تھی جس میں واضح لکھا گیا تھا کہ دونوں فریقین نے اپنی زندگی میں جو کچھ بھی کمایا، وہ اسی کا ہوگا۔ تاہم جوڑے کے علیحدگی کے بعد خاتون نے اپنے شوہر پر مقدمہ دائر کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں