تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

پینشن کی خاطر ’والدہ کی لاش‘ گھر میں چھپانے والا ہسپانوی شہری گرفتار

میڈرڈ : پولیس نے ایک سال قبل فوت ہونے والی خاتون کی لاش کو مبینہ طور پر گھر میں چھپانے کے جرم میں ایک شخص کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپین کے دارالحکومت میں پولیس نے دو روز قبل چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے‘ پولیس کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ شخص نے اپنی 92 سالہ والدہ کا جسد خاکی ایک سال سے گھر میں رکھا ہوا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ میڈرڈ کے 62 سالہ رہائشی نے کئی ماہ قبل فوت ہونے والی اپنی والدہ کی میت فلیٹ میں چھپا رکھی ہے اور اس کا سبب ’پنشن‘ کا حصول بتایا گیا ہے۔

ہسپانوی پولیس نے بتایا کہ مذکورہ شخص کے پڑوسی نے پولیس کی ہیلپ لائن پر فون کرکے اطلاع دی تھی کہ پڑوس والے فلیٹ سے شدید بو آرہی ہے جس پر پولیس نے 62 سالہ ہسپانوی شہری کے گھر چھاپہ مار کر لاش برآمد کی جو کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہوچکی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کی والدہ کا انتقال کئی ماہ قبل 92 برس کی عمر میں ہوا تھا لیکن مذکورہ شخص نے اپنی والدہ کی آخری رسومات ادا کرنے کے بجائے جسد خاکی کو فلیٹ میں چُھپایا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں : بھارتی شہری نے پنشن کے لیے ماں کی لاش ’تین سال تک‘ فریج میں چھپائے رکھی

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے 62 سالہ شہری کو دھوکا دہی کے الزام میں حراست میں لیا ہے کیوں کہ اس نے اپنے والدہ کی موت کی اطلاع نہیں دی اور ان کی پینشن وصول کرتا رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نے اپنی والدہ کے جسد خاکی کے ساتھ کئی ماہ اسی فلیٹ میں گزار دئیے جو تقریباً ایک سال کا عرصہ بنتا ہے۔

Comments

- Advertisement -