ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سندھ اسمبلی کا اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کون؟ فیصلہ آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے مدمقابل ایم کیو ایم نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی میں آج اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اجلاس آج صبح 11 بجے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے اسپیکر کیلیے اویس قادر شاہ اور ڈپٹی اسپیکر کیلیے نوید انتھونی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جب کہ ایم کیو ایم نے اسپیکر کیلیے صوفیہ شاہ اور ڈپٹی اسپیکر کیلیے راشد خان کو نامزد کر دیا ہے۔

- Advertisement -

پیپلز پارٹی نے اپنے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو بلامقابلہ منتخب کرانے کے لیے گزشتہ روز ایم کیو ایم سے رابطہ کیا تھا اور ان سے اپنے امیدوار دستبردار کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم ایم کیو ایم کی جانب سے تاحال کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کا انتخاب کل ہوگا جس کے لیے شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے لیے امیدوار آج دوپہر ایک سے تین بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔ شام چھے بجے وزیر اعلیٰ کے امیدواروں کے کاغذات کی جان پڑتال مکمل کی جائے گی اور شام سات بجے امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کر دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں