ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

گورنر ازخود اسمبلی اجلاس نہیں بلا سکتے، اسپیکر خیبر پختونخوا

اشتہار

حیرت انگیز

خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں مگر گورنر ازخود اجلاس طلب نہیں کر سکتے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے پشاور ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدلیہ کا احترام اور قانون کی عملداری پر یقین رکھتے ہیں۔ عدلیہ کا فیصلہ موصول ہونے پر لیگل ٹیم سے مشورہ کیا، عدالت کا حقائق سے آگاہ کرنے آئے ہیں کہ اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن نہیں آئی۔

اسپیکر کے پی نے کہا ک ہ جب اجلا س ہی نہیں ہو رہا تو کس بات پر عمل درآمد کریں۔ گورنر نے جو خط بھیجا تھا اس پر مشاورت کی ہے، گورنر ازخود اجلاس طلب نہیں کر سکتے، آج عدالت میں اپنا موقف رکھیں گے اور پھر عدالت کا جو حکم ہوگا اس پر عمل کریں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن تو بادشاہ ہے کچھ بھی کرسکتا ہے، اسمبلی ہال پولنگ اسٹیشن ڈکلیئر ہوگیا ہے الیکشن کمیشن جب چاہے آ سکتا ہے، ہم قانون اور ان کے رکھوالوں کے تابع ہیں اور جو بات قانون کے مطابق ہوگی اس پر عمل ہوگا۔

بابر سلیم نے کہا کہ عدالت آئے ہی اسی لیے ہیں تاکہ وہ میں راہ دکھائے، کورٹ کی ڈائریکشن پوری نہیں کریں گے تو پھر سوالات بنتے ہیں۔

دریں اثنا اسپیکر کے پی اسمبلی نے خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لینے کے معاملے پر ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف عدالت میں نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم دیا ہے۔ اسپیکر کے پی اسمبلی کے پاس اجلاس بلانے کیلیے ابھی تک ریکوزیشن نہیں آئی۔ نہ اسمبلی اجلاس ہے اور نہ ریکوزیشن آیا ہے تو ممبران سے حلف کیسے لیا جائے۔

اسپیکر نے درخواستس  میں صوبائی حکومت، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی ہے کہ عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں