تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

عمران خان کے حکم کے منتظر ہیں، اسپیکر کے پی اسمبلی

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے کہا ہم اسمبلی سے نکلنے کو تیار ہیں صرف عمران خان کے حکم کا انتظار ہے۔ 

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے تمام اسمبلیوں سے نکلنے کے اعلان کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی کا بیان سامنے آیا ہے۔

اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اسمبلی سے نکلنے کو تیار ہیں صرف عمران خان کے حکم کا انتظار ہے۔ جیسے ہی حکم ملا ایک لمحے کی تاخیر نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کے میڈیا بیانات کسی بوسیدہ ٹی وی سیریل کے اسکرپٹ جیسے ہوتے ہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کو نکال دیں تو پیچھے خالی کرسیاں ہی ہیں۔

اسی حوالے سے ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے بھی کہا ہے کہ ہم استعفوں، حکومت سے نکلنے اور اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے تیار ہیں اور عمران خان کے ہر حکم پر من وعن عمل کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی بحران کے خاتمے کا واحد حل نئے اور شفاف انتخابات ہیں۔ وفاقی حکومت ملک و قوم سے مخلص ہے تو فوری عام انتخابات کا اعلان کرے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کی اپوزیشن بھی اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کیلیے متحرک ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اسمبلی کو بچانے کیلیے اپوزیشن متحرک

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کا آج اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -