اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو مندرہ چکوال روڈ پر حادثہ پیش آیا ہے، تاہم وہ حادثے میں محفوظ رہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی گاڑی مندرہ چکوال روڈ پر محو سفر تھی کہ اس دوران گائے سامنے آگئی جس کے باعث حادثہ پیش آیا، تاہم وہ اور ان کا عملہ اس حادثے میں محفوظ رہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسلام آباد کی طرف واپس آرہے تھے کہ اس دوران یہ واقع رونما ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راجہ پرویز اشرف و دیگر عملے کی گاڑیوں راستے پر رواں دواں تھیں کہ اچانک ہی سامنے گائے آگئی۔ گائے کو بچانے کے لیے ڈرائیو کی جانب سے برقت بریک لگانے کی وجہ سے پیچھے سے آنے والی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
ذرائع کے مطابق راجہ پرویز اشرف اور اسکواڈ میں موجود دیگر گاڑیوں کی رفتار معتدل تھی جس کے سبب کوئی بڑا حادثہ پیش نہیں آیا اور راجہ پرویز اشرف اور ان کا عملہ محفوظ رہا۔