اشتہار

عمران خان کی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے اہم ملاقات، تحریک عدم اعتماد پر بریفنگ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اہم ترین ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان زمان پارک پہنچے ، جہاں انہوں نے چیئرمین پی ٹی ۤآئی عمران خان سے ملاقات کی،ملاقات میں عمران خان کو پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس پر بھی بریفنگ دی گئی، اسپیکر نے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کی حالیہ تعداد سے عمران خان کو آگاہ کیا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:  ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے، عمران خان

واضح رہے کہ 23 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الہیٰ کی جانب سے بیان حلفی جمع کرانے اور اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی پر گورنر کے حکم نامے کو منسوخ کرتے ہوئے انہیں وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال کیا تھا۔

عدالتی حکم نامے کے بعد پرویز الہیٰ اور پنجاب کابینہ 11 جنوری تک بحال رہیں گے۔

ادھر پی ٹی آئی کے اہم رہنما اپنی میڈیا سے گفتگو میں یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ پرویز الہیٰ 11 جنوری سے قبل ہی عدم اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیں گے، فواد چوہدری متعدد بار یہ باور کراچکا کہ لاہور ہائی کورٹ کا حکم 11 جنوری تک ہے، عدم اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع کرائیں گے ان کا کہنا تھا کہ ہر حال میں پنجاب اسمبلی کو توڑیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں