پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے استعفیٰ دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم کے معاون خصوصی یار محمد رند نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے قدرتی وسائل سے متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی سردار یار محمد رند نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار یار محمد رند آج اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوائیں گے وہ پی ٹی آئی قیادت سے نالاں ہیں۔

Yar Muhammad Rind appointed as Special Assistant to PM - Pakistan - Dunya  News

اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن کی حد تک معاون خصوصی نہیں رہ سکتا مجھے بلوچستان کے امور پر ہونے والے اجلاسوں میں نہیں بلایا جاتا اور نہ کوئی اختیار دیا گیا ہے۔

یار محمد رند کا کہنا تھا کہ ماضی میں وزیراعظم کی یقین دہانیوں پر استعفیٰ واپس لیا تھا تاہم اب فیصلہ حتمی ہے اور اپنے فیصلے پر قائم ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں