پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

کیبل آپریٹرزایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کیبل آپریٹرزایسوسی ایشن نے کمشنر کراچی کی یقین دہانی اور معاملے کے حل کے لیے خصوصی کمیٹی کے قیام کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین کیبل آپریٹرزایسوسی ایشن خالد آرائیں نے کمشنر کراچی اور کے الیکٹرک کے نمائندوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے کے الیکٹرک سے مذاکرات ہوئے ہیں جس کے بعد ایک کمیٹی بنی ہے، جو بھی مسائل یا اختلافات ہوں گے وہ باہمی مشاورت سے حل کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے دونوں ادارے اپنا اپنا کام کریں گے ، کیبل آپریٹرز کے معاملے پر کمیٹی بنا دی گئی ہے، آج شام 7بجے سے رات9بجے تک کیبل  نیٹ ورک بند نہیں ہوگا۔

خالد آرائیں کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی کی یقین دہانی اور کمیٹی کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا، کمشنر کراچی کی جانب سے معاونت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

دوسری جانب کمشنرکراچی نے کہا کہ عامرضیا اور خالدآرائیں کے درمیان غلط فہمی اب دور ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ اپنے حالیہ بیان میں خالد آرائیں نے کے الیکٹرک سے متعلق شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک ایک طرف مذاکرات کررہی ہے دوسری جانب تاریں کاٹی جارہی ہیں، کے الیکٹرک کو پابند بنایا جائے کہ ہماری کیبلز نہ کاٹی جائیں، پیمرا کا کام ہے ہمارے کاروبار کا تحفظ کرے اور کے الیکٹرک کو پابند کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں