تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

کروناوائرس: متحدہ عرب امارات میں غیرملکیوں کو خاص رعایت

ابوظہبی: کروناوائرس کے پیش نظر متحدہ عرب امارات میں کاغذی ویزے پر داخلے پر پابندی عائد ہے تاہم پاسپورٹ پر ’ثبت ویزے‘ والے مسافر یو اے ای میں داخل ہوسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کروناوائرس سے متاثرہ تمام ممالک سفری پابندیاں سخت کررہے ہیں تاہم یو اے ای میں ثبت ویزہ رکھنے والے مسافروں کو خصوصی رعایت حاصل ہے۔ ان کے ملک میں داخلے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

کروناوائرس کے پیش نظر مختلف ملکوں نے سفری پابندیاں سخت کردی ہیں۔ کینیڈا، اومان سمیت یو اے ای نے بھی سیاحتی، وزٹ اور کاروباری ویزے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں نئی پابندی عائد کردی گئی

کینیڈا میں 18مارچ سے تاحکم ثانی کینیڈین اور امریکی شہری یا سفارتی عملہ داخل ہوسکے گا۔جبکہ 17 مارچ سے اومان میں اومانی یا خلیجی شہریوں کے سوا کوئی داخل نہیں ہوگا۔

پاکستانی انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی 18مارچ کو ٹورنٹو کی پرواز وزٹ ویزے والوں کو نہیں لے جائے گی۔

ترجمان پی آئی اے نے شہریوں کو خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفری معلومات کے لیے پی آئی اے کال سینٹر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے، وہ مسافر جو پابندی سے متاثر ہوں اپنے ٹکٹ تبدیل کرالیں۔

Comments

- Advertisement -