اشتہار

مسجد نبوی ﷺ کے زائرین کیلیے خصوصی الیکٹرک بس سروس شروع

اشتہار

حیرت انگیز

مسجد نبوی ﷺ کے زائرین کے لیے خصوصی الیکٹرک بس سروس کا آغاز ہوگیا ہے جو مسافروں اور زائرین کو ایئرپورٹ سے مسجد نبوی ﷺ تک لے کر جائیں گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مدینہ کے امیر اور المدینہ ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے نئی الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کردیا۔

یہ نئی الیکٹرک بسیں مدینہ منورہ کے رہائشیوں، عام مسافروں اور زائرین کی آسانی کے لیے چار اہم راستوں پر چلائی جائیں گی۔ 38 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے والی اس سروس کے روزانہ 18 گھنٹے کے دوران 16 سے زیادہ ٹرپس چلائے جائیں گے۔

- Advertisement -

جدید الیکٹرک بسیں ایک بار چارج کرنے کے بعد اپنے مخصوص ٹریک پر 250 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرسکتی ہیں۔ ان میں جدید ایئرکنڈیشنگ سسٹم، سفر کی تفصیلات دکھانے والی ڈسپلے اسکرینز اور خصوصی افراد کے لیے مخصوص نشستیں بھی لگی ہوئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں