کراچی: باکسر محمد وسیم نے کہا ہے کہ کروناوائرس دنیا بھر میں پھیلتا جارہا ہے۔ چین، امریکا، اٹلی اور برطانیہ جیسے ممالک میں بھی شہری مہلک وائرس سے متاثر ہورہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں باصلاحیت باکسر نے شہریوں کو خصوصی مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ وائرس پاکستان میں بھی پھیلنےلگا ہے، عوام بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پارک اور ہجوم میں کم جائیں، احتیاط کرتے ہوئے ہاتھ نہ ملائیں۔ عوام اپنا، اپنے اہلخانہ کا اور باالخصوص پاکستان کاخیال رکھیں۔
خیال رہے کہ پاکستان بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 247 تک پہنچ گئی ہے، سب سے زیادہ کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سےپہلا مریض انتقال کر گیا
طبی ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ہر تھوڑی دیر بعد جراثیم کش سینیٹائزر سے بیس سیکنڈ تک ہاتھ دھوئیں۔
ادھر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے قوم کو خوش خبری سنائی ہے کہ حکومت پاکستان کے زیر انتظام ادارے نے اپنا سینیٹائزر (ہینڈ واش) تیار کرلیا۔