اشتہار

برلن اولمپک گیمز میں پاکستان کا نام روشن کریں گے، خصوصی کھلاڑی پرعزم

اشتہار

حیرت انگیز

برلن : جرمنی میں ہونے والے اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز برلن 2023کے لئے منتخب ہونے والے ایتھلیٹس کے اعزاز میں اسپیشل اولمپکس پاکستانی ٹیم کی پذیرائی کیلئے کراچی میں جرمنی قونصل خانے کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

16سے 25 جون تک منعقد ہونے والے ان گیمز میں دنیا بھر سے ساڑھے 7 ہزار خصوصی کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ برلن میں شیڈول اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، پہلی بار پاکستان سے سو سے زائد ارکان پر مشتمل دستہ ایونٹ میں شرکت کرے گا۔

اسپیشل اولمپکس کے خصوصی کھلاڑیوں کا جرمن قونصل خانے آمد پر شاندار استقبال کیا گیا، تقریب میں مختلف ممالک کے قونصل جنرلز نے شرکت کی، جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹنز کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد توجہ کا مستحق ہیں، ہماری مکمل سپورٹ ان کے ساتھ ہے۔

- Advertisement -

اماراتی قونصل جنرل نے بھی خصو صی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر اسپیشل اولمپکس کے کھلاڑیوں نے برلن میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں ملک کا نام روشن کر نے کے عزم کا اعادہ کیا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ وہ جون 2023 میں جرمنی میں ہونے والے مقابلوں میں ملک کا نام روشن کریں گے۔ گیمز 16 سے 25 جون تک برلن میں کھیلے جائیں گے۔

تقریب سے  اسپیشل اولمپکس پاکستان  کی برانڈ ایمبیسیڈر معروف فنکار ثروت گیلانی، یاسمین حیدر اور دیگر نے بھی خطاب کیا،  گیمز میں شرکت کے لیے پاکستان کا 138 رکنی دستہ 11 کھیلوں میں شرکت کے لیے12 مئی کو جرمنی روانہ ہوگا، 87  کھلاڑیوں میں 54 بچے اور 33 بچیاں شامل ہیں جبکہ 30 کوچ ہیں جن میں  17 مر اور 13 خواتین ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں