کراچی:پی آئی اے برطانیہ سے مسافروں کو وطن پہنچانے کیلئے خصوصی چارٹرڈ پروازیں آپریٹ کرے گی۔
پی آئی اے ہائی فلائی کے ذریعے چارٹرڈ پروازیں 30 اکتوبر سے 31 جنوری تک آپریٹ ہوں گی۔ خصوصی چارٹرڈ پروازیں لندن سے لاہور اور اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے چلائی جائیں گی۔
پی آئی اے کے مسافر متبادل پرواز کے ذریعے لندن اور مانچسٹر سے براہ راست پاکستان کیلئے سفر کرسکیں گے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خصوصی چارٹر فلائٹ کو اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دیدی ہے۔
سی اے اے کے ایئر ٹرانسپورٹ نے خصوصی پروازوں کا اجازت نامہ جاری کر دیا ہے۔ پی آئی اے ہائی فلائی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے مسافروں کو اسلام آباد اور لاہور پہنچائے گی
پی آئی اے فرانس کا جی ایس اے خصوصی پروازیں آپریٹ کررہا ہے۔