جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

امپورٹڈ ادویات استعمال کرنے والے مریضوں کی بڑی مشکل آسان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : امپورٹڈ ادویات استعمال کرنے والے مریضوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی، پورٹل پر شہری رہنمائی حاصل کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈریپ نے امپورٹڈ ادویات، طبی آلات بارے خصوصی پورٹل متعارف کرا دیا، امپورٹڈ ادویات، طبی آلات بارے پورٹل ڈریپ ویب سائٹ پر آویزاں ہے۔

ڈریپ ذرائع نے بتایا کہ غیر ملکی ادویات اور آلات کا پورٹل لنک صوبائی حکومتوں کو ارسال کردیا ہے ، اسپتال اور مریض ناپید ادویات، طبی آلات ازخود امپورٹ کر سکیں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ پورٹل پر شہریوں، اسپتالوں کو ادویات امپورٹ کیلئے رہنمائی فراہم کی جائے گی اور میڈیکل ڈیوائس رولز 2017 کے تحت ناپید ادویات، آلات امپورٹ ہوں گی۔

ڈریپ کی منظوری پر اسپتال، مریض ناپیدادویات ، آلات درآمد کر سکیں گے، اقدام کا مقصد ادویات، آلات کی لیگل امپورٹ کی حوصلہ افزائی اور غیر قانونی امپورٹڈ ادویات، آلات کے استعمال کی حوصلہ شکنی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسمگل شدہ غیر ملکی ادویات، طبی آلات کی افادیت و معیار غیر واضح ہے، گذشتہ ماہ مختلف شہروں میں جعلی ایوسٹین انجکشن کی کھیپ پکڑی گئی تھی، امپورٹر روشے پاکستان نے ایوسٹین انجکشن برآمد کھیپ کو جعلی قرار دیا تھا۔

سالانہ کروڑوں مالیت کے غیر ملکی سرجیکل آلات، ادویات سمگل ہو رہی ہیں، امراض جگر، دل،گردہ، کینسر کی ادویات ، سرجیکل آلات سمگل ہو رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں