جمعرات, مئی 1, 2025
اشتہار

سر میں‌ دو بھنور کی موجودگی سے متعلق قیاس‌ آرائیاں

اشتہار

حیرت انگیز

اکثر افراد کے سر پر پھول نما دو بھنور موجود ہوتے ہیں، جس سے متعلق لوگ مختلف باتیں اور قیاس آرائیاں کرتے ہیں۔

بالوں کے درمیان ان بھنور کی موجود کی وجوہات کیا ہیں اور ان بھنوروں سے متعلق کیا من گھڑت باتیں پائی جاتی ہیں، آئیے اپنے قارئین کو بتاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بالوں میں بھنور بننے کی وجہ جڑوں کی مضبوطی اور کمزوری ہوتی ہے۔

جڑوں کو آگے بڑھنے کے لیے جگہ چاہیے ہوتی ہے۔ اب جن بالوں کی جڑیں کمزور ہوتی ہیں یا انہیں آگے بڑھنے کے لیے جگہ نہیں ملتی تو وہ یوں ٹیڑھی میڑھی ہو جاتی ہیں اور اکثر گول ہو جاتی ہیں اور یوں سر میں بھنور بن جاتا ہے۔

کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ جن کے سر میں دو بھنور پیچھے کی جانب ہوتے ہیں، ان کی چھٹی حس تیز ہوتی اور وہ سوچتے بہت زیادہ ہیں جب کہ جن کے سر میں آگے کی جانب بھنور ہوتے ہیں ان کیساتھ رہنا مشکل ہوتا ہے کیوں کہ وہ سیکنڈ میں بدل جاتے ہیں۔

جن کے سر میں کوئی بھنور نہیں ہوتا، ان سے متعلق لوگوں کا خیال ہے کہ وہ صرف اپنی خوشی کو ترجیح دیتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں