جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

اسٹور سے خریدی گئی چیز گھر آکر دیکھی تو خاتون کے اوسان خطا ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلوی خاتون نے کرسمس کے حوالے سے بنایا جانے والا مخصوص گھر خریدا تو اسے دیکھ کر اُن کے ہوش اڑ گئے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے کرسمس کے حوالے سے تیار کیا جانے والا خصوصی گھر ’جنجر بریڈ‘ خریدا جسے جب وہ گھر لے کر پہنچیں تو اُس میں دیو قامت مکڑی موجود تھی۔

خاتون نے اس گھر کی تصویر لے کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر شیئر کی اور لکھاکہ ’میں نے یہ آرڈر نہیں دیا تھا‘۔

فیس بک پر شیئر ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنجر بریڈ میں نہ صرف مکڑی موجود ہے بلکہ اُس نے اندر انڈے بھی دیے ہوئے ہیں۔

خاتون نے بتایا کہ انہوں نے یہ گھر آسٹریلیا میں قائم معروف سپر مارٹ سے خریدا تھا۔

خاتون کی پوسٹ پر اسٹور انتظامیہ نے معافی مانگی اور یقین دہانی کروائی کہ آئندہ ایسی کوئی غلطی نہیں ہوگی۔

Wait Woolworths this isn’t what I ordered?
😂😂😂😂

Only in Australia, only in #2020

Buy a readymade gingerbread house…

Posted by Katie Gompertz on Monday, December 14, 2020

انتظامیہ نے جواب دیا کہ ’آپ نے ہمیں جو شکایت درج کرائی اُس پر ہم آپ کے مشکور ہیں اور ساتھ میں معافی کے بھی طلب گار ہیں کہ آپ مکڑی کی وجہ سے خوفزدہ ہوگئیں‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں