تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

تنقید سے تنگ آکر ’اسپائیڈر مین‘ نے انتہائی قدم اٹھا لیا

نیو یارک: ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ کے اداکار ٹام ہولینڈ سوشل میڈیا پر اپنے خلاف باتیں سن کر دلبرداشتہ ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹاہم ہولینڈ نے اپنے آفیشل انسٹا گرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس دیکھ کر مداح مایوس ہوگئے۔

تین منٹ پر مشتمل ویڈیو میں ’اسپائیڈر مین‘ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے میری ذہنی صحت شدید متاثر ہو رہی ہے، میں آج انسٹا گرام پر ایک خاص اعلان کرنے کے لیے آیا ہوں۔

مزید پڑھیں: اسپائیڈر مین کا بنگالی ڈانس

انگلیش اداکار نے کہا: ’میں ایک گھنٹے کی ویڈیو بنانا چاہ رہا تھا تاکہ اپنی پوری بات کر سکوں، ذہنی صحت کی بہتری کے لیے میں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، میں نے محسوس کیا ہے کہ انسٹا گرام اور ٹوئٹر پر اکثر جذبات بے قابو ہو جاتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اپنے خلاف باتیں سن کر مجھے تکلیف ہوتی ہے جس کا براہ راست اثر ذہنی صحت پر پڑتا ہے، لہٰذا میں نے انسٹا گرام کو ڈیلیٹ کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tom Holland (@tomholland2013)

Comments

- Advertisement -