اسلام آباد : ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کے دوران ناکامی کی خبردینا درست نہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات مکمل ہونے پراعلامیہ جاری کردیا جائے گا۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ جاری مذاکرات کے دوران ناکامی کی خبردینا درست نہیں ، اس کے علاوہ جو خبر چل رہی ہے وہ وزارت خزانہ کا موقف نہیں ہے۔
23-10-2021
آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں۔ ترجمان مشیرخزانہ مزمل اسلم
جیسے ہی مذاکرات مکمل ہوں گے اعلامیہ جاری کردیا جائے گا۔ مزمل اسلم
جاری مزاکرات کے دوران ناکامی کی خبر دینا درست نہیں۔ مزمل اسلم
اس کے علاوہ جو خبر چل رہی ہے وہ وزارت خزانہ کا موقف نہیں ہے۔ مزمل اسلم https://t.co/sKSoCL1M2e
— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) October 23, 2021
یاد رہے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کیساتھ معاملات مثبت سمت میں چل رہےہیں، ڈیل سب کے سامنے آئے گی اور ایسی ڈیل نہیں کی جائیگی جس سے معیشت کو نقصان ہو۔