تازہ ترین

بھارت کے ساتھ مشروط مذاکرات چاہتے ہیں، پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مشروط مذاکرات چاہتا ہے بھارت دہشتگردی ترک اور کشمیر کا مسئلہ حل کرے تو مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مشروط مذاکرات چاہتا ہے۔ اگر وہ دہشتگردی ترک کرکے کشمیر کا مسئلہ حل کرتا ہے تو اس سے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات کو خراب کرنے کے لیے پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے۔ بھارت پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی ختم کرے اور ذمے دار ملک کا کردار ادا کرے تو اس سے بات چیت ہوسکتی ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے واضح کیا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی افغان پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور اس کے ساتھ مسائل کے حل کا نظام موجود ہے۔ پاکستان نے افغانستان میں امن اور بحالی کے لیے بھی کام کیا ہے اور پاکستان افغان حکام کے ساتھ بارڈر سیکیورٹی ودیگر ایشوز پر رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2022 میں پاکستان نے خارجہ محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ فیٹف گرے لسٹ سے نکلنا 2022 میں پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ پاکستان او آئی سی اور کاپ 77 کو لیڈ کر رہا ہے۔

وزیراعظم، وزیر خارجہ نے کئی اہم بیرونی دورے کیے۔ امریکا، چین، یورپ، مشرق وسطیٰ سمیت اہم دوست ممالک کیساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

Comments

- Advertisement -