تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

’عمران خان پر حملے کی سازش وزارت داخلہ میں تیار ہوئی‘

کے پی حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر حملے کی سازش وزارت داخلہ میں تیار ہوئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بیرسٹر محمد علی سیف نے گزشتہ نومبر میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے حوالے سے بڑا الزام عائد کیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شفاف تحقیقات ہوئیں تو ایک ہی شخص کا ناکم آئے گا۔ پی ٹی آئی چیئرمین پر حملے کی سازش وزارت داخلہ میں تیار ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم جانتی ہے کہ رانا ثنا اللہ ایک نمبر کا اجرتی قاتل ہے۔ اس نے ایفیڈرین عباسی کو ساتھ بٹھا کرعمران خان پر الزامات لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: تصدیق ہوگئی عمران خان پر حملے میں 3 لوگ ملوث تھے، مشیر داخلہ پنجاب

ترجمان کے پی حکومت کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خائف ہے۔ اسی لیے عمران خان کو راستے سے ہٹانے کی سازش کی تھی لیکن اللہ تعالیٰ نے عوام کی دعاؤں سے عمران خان کو نئی زندگی دی۔

Comments

- Advertisement -