اسلام آباد : ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے ایل این جی درآمد سے متعلق کہا کہ جنوری کےلیے ایل این جی درآمد کی خبریں حقائق کی ترجمانی نہیں کرتیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان ایل این جی پٹرولیم ڈویژن نے درآمد سے متعلق گردش کرتی خبروں پر وضاحت دےدی، ترجمان نے کہا کہ پی ایل ایل نے جنوری 2021 کےلیے 11 ایل این جی اسپاٹ کارگو آرڈر کردئیے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ایل ایل جنوری 2021 کےلیے مزید دو ایل این جی کارگو درآمد کررہا ہے، نا مکمل حقائق پر مبنی خبروں کی وجہ سے موجودہ ایل این جی ٹینڈر متاثر ہوا۔
انہوں نے کہا کہ سردی کی شدت بڑھنے کے باوجود گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، ضرورت پر وفاقی کابینہ سے منظور گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت عمل ہوگا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ٹینڈر کھولنے، ڈلیوری کی تاریخ، ایل این جی کی اسپاٹ خریداری کو متعین نہیں کرتا اور ایل این جی اسپاٹ پرائس عموماً بین الاقوامی طلب و رسد پر منحصر ہوتی ہیں۔