اشتہار

عام انتخابات کیلیے سیکیورٹی پلانز کو حتمی شکل دے دی، ترجمان دفتر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمعرات 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے سیکیورٹی پلانز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں جمعرات 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے متعلق دفتر خارجہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔

اس بیان میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمعرات 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے سیکیورٹی پلانز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور پاکستان ایک جامع جمہوری عمل کو فروغ دینے کے لیے پُر عزم ہے۔

- Advertisement -

ممتاز زہرہ بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستان قانون کی حکمرانی اور بنیادی آزادیوں کے تحفظ کا پوری طرح عزم رکھتا ہے۔ بنیادی آزادیوں کی ضمانت پاکستان کے قوانین اور آئین میں دی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ انتخابی عمل میں کسی بھی شکایت کی صورت میں قوانین موجود ہیں اور ہمارا عدالتی نظام منصفانہ ٹرائل اور مناسب عمل فراہم کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں