تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

’عدالتی اصلاحات بل پر کیا فیصلہ کروں گا یہ کہنا قبل ازوقت ہے‘

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالتی...

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، شاداب خان کپتان مقرر

لاہور: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کےچیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ آل راؤنڈر شاداب خان افغانستان کیخلاف سیریز میں پاکستان ٹیم کے کپتان ہونگے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کےچیئرمین نجم سیٹھی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سیریز کیلئے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کی ضرورت ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کیخلاف سیریز کو ہم ٹریننگ راؤنڈ سمجھیں گے، اس لیے ہم نے سلیکٹرز سے مشورہ کرنے کے بعد ہم نے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے، میں نے تمام ٹاپ پلئیرز کو اعتماد میں لیا ہے اس کے بعد سلیکٹرز نے ٹیم بنائی ہے۔

چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ میں نے بابر اعظم ، محمد رضوان، شاہین اور فخر سے بات کرلی ہے، ان کی جگہ ٹیم میں پکی ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بابر ہمارا بہترین کپتان ہے، وہ ٹیم کےکپتان برقرار ہیں، جس دن وہ کہیں گے اس پر ان کی کپتانی کا فیصلہ کریں گے، ہمارے سینئرز کھلاڑیوں کو کوئی خطرہ نہیں ان کی جگہ پکی ہے، نئے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کررہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے اعلان کیا ہےکہ پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے شاداب خان کو کپتان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف سلیکٹر نے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اسکواڈ میں احسان اللہ، صائم ایوب، طیب طاہر اور زمان خان ڈیبیو کریں گے، اس کے علاوہ اعظم خان، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، عماد وسیم، افتخار احمد، زمان خان اور محمد حارث اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

اس کے علاوہ 15 رکنی اسکواڈ میں ابرار احمد، حسیب اللہ اور اسامہ میر ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاک افغان سیریز میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان اور فاسٹ بولر حارث رؤف کو ریسٹ دیا گیا ہے۔

Comments