تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

مقبول ترین ڈراما سیریز ’اسکوئڈ گیم’ کے سیزن ٹو سے متعلق بڑا اعلان

نیٹ فلکس پر جنوبی کوریا کی سیریز ’سکوئڈ گیم‘ کا پہلا سیزن ختم ہوا تو کامیاب ترین ڈراموں میں شامل ہونے والی پروڈکشن کے سیزن ٹو سے متعلق گفتگو اور انتظار شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔

سکوئڈ گیمز کیا ہے؟

جنوبی کوریا میں فلمائی گئی یہ سیریز نو اقساط پر مشتمل ہے، اس سنسنی خیز ڈراما سیریز میں قرض میں ڈوبے لوگوں کو 45.6 ارب (3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر) جیتنے کا لالچ دے کر بچوں کے کھیل کھلائے جاتے ہیں اور ہارنے والے کو گولی مار دی جاتی ہے۔

فرنٹ میں اس سیریز کا وہ کردار ہے جو ’سکوئڈ گیم‘ کروا رہا ہے اور اس کا بھائی ایک پولیس والا ہے جو اس گروہ کو پکڑنے کی کوشش کررہا ہے۔

سیریز کا مرکزی کردار ’جی ہن‘ پہلے سیزن کے آخر میں امریکا کی فلائٹ چھوڑ کر واپس ’سکوئڈ گیم‘ میں حصہ لینے کی سوچتا ہے اور وہیں اس کی نویں اور آخری قسط کا اختتام ہوجاتا ہے۔

پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز قرار

یہ ڈراما سیریز ایک ماہ سے کم عرصے میں دنیا بھر میں مقبول ہوچکی ہے، نیٹ فلکس کے مطابق ‘سکوئیڈ گیمز’ پاکستان میں حالیہ دنوں میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز اور اس وقت پلیٹ فارم پر نمبر ایک کی پوزیشن پر براجمان ہے۔

بین الاقوامی میڈیا اس سیریز کے چرچے سے بھرا پڑا ہے بلکہ سوشل میڈیا صارفین بھی اس شو پر دلچسپ تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔

علی مش نامی ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ ’ذرا سکوئڈ گیم کو پاکستان میں تصور کریں اور آپ کو گن پوائنٹ پر اکڑ بکڑ بمبے بو کھیلنا پڑے۔‘

شانزا گوندل نامی صارف نے بھی اسی طرح کا ایک سوال کیا تو لکھا ’اگر سکوئڈ گیم پاکستان میں کھیلا جاتا تو اس شو میں کون سے پاکستانی گیم شامل ہوتے؟‘

یہ بھی پڑھیں: اسکول نے اسکوئڈ گیم دیکھنے والے بچوں کے والدین کو خبردار کردیا

دنیا بھر میں سوشل میڈیا صارفین یہ پوچھتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ کیا ’سکوئڈ گیم‘ کا دوسرا سیزن آئے گا؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ’سکوئڈ گیم‘ کے ڈائریکٹر ہوانگ ڈونگ ہیوک نے کہا کہ ان پر سیزن ٹو کے لیے بہت دباؤ ہے،  مگر ہم  اس سیریز کا پہلا سیزن تیار کرکے اتنا تھک گئے تھے کہ ہم  نے دوسرے سیزن کے بارے میں سوچا ہی نہیں۔

’لیکن اب چونکہ یہ ایک بڑی سیریز بن چکی ہے تو لوگ مجھ سے نفرت کریں گے اگر میں نے سیزن ٹو  نہیں بنایا۔ میرا خیال ہے  مجھے یہ کرنا پڑے گا۔‘

یہ سیریز 9 اقساط پر مشتمل ہے — فائل فوٹو: رائٹرز

کورین زبان میں دلچسپی

دوسری جانب نیٹ فلکس کے ہٹ کورین شو ’سکویڈ گیم‘ کے ریلیز ہونے کے بعد سے لوگوں کی کورین زبان سیکھنے میں دلچسپی بڑھ رہی ہے، زبان سیکھانے والی ایک امریکی ویب سائٹ ڈولنگو کی ایک رپورٹ کے مطابق ’سکویڈ گیم‘ کے پریمیئر کے صرف دو ہفتوں کے بعد برطانیہ میں کورین زبان سیکھنے کے لیے سائن اپ کرنے والے نئے صارفین کی تعداد میں 76 فیصد اور امریکا میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔

اس کے علاوہ رواں ہفتے آکسفورڈ انگلش ڈکشنری نے بھی اپنے نئے ایڈیشن میں چھبیس نئے الفاظ کا اضافہ کیا جوکہ کورین زبان کے ہیں۔

 

Comments

- Advertisement -