اشتہار

اداکارہ صرحا اصغر کے ساتھ زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی معروف اداکارہ صرحا اصغر  نے دعویٰ کیا کہ انہیں عاصم نامی شخص نے ان کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ یکم اگست کو پیش آیا جس اداکارہ کسی گھریلو کام سے مارکیٹ گئی تھیں، رپورٹ کے مطابق واقعہ کی ایف آئی آر ان کے شوہر کی مدعیت میں شاہ فیصل تھانے میں درج کرائی گئی ہے۔

پولیس کے دیے گئے بیان میں اداکارہ نے کہا کہ بازار سے واپس آتے ہوئے ایک آوارہ شخص میرے پیچھے لگ گیا اور آوازیں کسنے لگا۔

- Advertisement -

اداکارہ نے بیان میں کہا کہ عاصم نامی شخص نے ان کا گھر تک پیچھا کیا اور دروازے تک آپہنچا، ملزم نے میرے ساتھ دست درازی کی کوشش کی اس دوران میرے کپڑے پھٹ گئے۔

اداکارہ نے دیے گئے بیان میں کہا کہ میں نے گھر کی گھنٹی بجا کر شوہر کو بلایا، اس دوران ملزم اور میرے شوہر کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد اہل محلہ کی مدد سے ملزم کو پکڑ کر تھانے لے گئے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں