تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’عمران خان کو اگلے پانچ سال بھی ملنے چاہئیں‘

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صرحا اصغر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اگلے پانچ سال بھی حکومت ملنی چاہیے۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ صرحا اصغر نے ایک شو میں کہا کہ عمران خان کے سوا پاکستان کو کوئی ٹھیک نہیں کرسکتا، انہیں اگلے پانچ سال بھی ملنے چاہئیں۔

صرحا کا کہنا ہے کہ ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر لکھتے بہت اچھا اور بولتے بہت بُرا ہیں، اداکارہ سجل علی، صبا قمر سے زیادہ بہترین اداکارہ ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز کو پاکستانی سیاست کی لیڈی ڈیانا قرار دیا۔

صرحا اصغر کا کچھ اداکاروں کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر کافی کامیاب لیکن اداکاری میں ناکام ہیں۔


بالی وڈ میں کام کرنے سے متعلق اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر وہاں سے کام کی پیشکش ہوئی تو آنکھیں بند کرکے قبول نہیں کروں گی، انڈسٹری میں کامیاب اداکار کا بیٹا یا بیٹی یا کوئی اور رشتہ دار ہونے کا بہت فائدہ ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -