تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بدترین صورت حال، سری لنکن شہری ملک چھوڑ کر کہاں جارہے ہیں؟

کولمبو: سری لنکا میں غذائی اشیاء اور بنیادی ضرورت کی چیزوں کی شدید قلت نے عوام کو بے حال کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں جاری معاشی بحران کے باعث غذائی اشیاء اور بنیادی ضرورت کی چیزوں کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے اور سری لنکن شہری اپنا مال و اسباب بیچ کرہندوستان جا رہے ہیں۔

بھارت جانے والے سری لنکن شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ سفر کے اخراجات کے لئے اپنا گھر بار بیچنے پر مجبور ہیں، بھارت نے سری لنکن پناہ گزینوں کو تامل ناڈو میں ایک کیمپ میں رکھا ہوا ہے اور انہیں توقع ہے کہ مزید پناہ گزین ملک میں داخل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا دیوالیہ ہوگیا! حکومتی اعلان کے بعد فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا

سری لنکا کو معاشی بحران کے باعث غذائی اشیاء ، ایندھن اور بنیادی ضرورت کی چیزوں کی سخت کمی کا سامنا ہے، سری لنکا کے پاس ایندھن کی درآمد کے لئے زرمبادلہ کی کمی ہے جس کے باعث بعض علاقوں کو مسلسل تیرہ گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔

ملک میں معاشی بحران کے با‏عث گذشتہ ایک مہینے سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور ہنگامی حالت کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ ‘سیاحت’ سری لنکا کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی اور زرمبادلہ کے حصول کا اہم ذریعہ ہے تاہم کرونا کے باعث اسے سخت نقصان پہنچا ہے۔

ادھر ملک میں بڑھتے ہوئے پُرتشدد مظاہرے کے پیش نظر حکومت نے فوج کو بغیر کسی وارنٹ گرفتاری کے اختیارات بھی دے دئیے ہیں۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونی قرضوں اور ٹیکس سے متعلق حکومتی اقدامات بدترین معاشی بحران کی وجوہات میں شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -