جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، سری لنکا ‘سپر 12 ‘ مرحلے میں پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: سری لنکا نے کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوسرے میچ میں آئرلینڈ کو شکست دیکر ‘سپر بارہ ‘ مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی لینڈرز نے اپنے دوسرے کوالیفائنگ راؤنڈ میچ میں آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دے دی، آئرش ٹیم 172 رنز ہدف کے تعاقب میں 101 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپتان یوبالبرنی کے41 رنز کےعلاوہ کوئی بلےباز سری لنکا کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا، سری لنکا کی جانب سے تھیکاشانا نے3، کمارا اور کرونا رتنےنے2 دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، سری لنکا کی جانب سے کوشل پریرا اور ایوشکا فرنانڈو کھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہوگئے۔ دنیش چندیمل بھی 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ہاسا رنگا ڈی سلوا نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ پاتھوم نیسنکا 61 رنز بناکر نمایاں رہے۔

آئرلینڈ کی جانب سے جوش لٹل نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مارک آڈیر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے سری لنکا نے اپنے پہلے میچ میں نمیبیا کو شکست دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں