تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

صدر ملک سے فرار، سری لنکا میں ایمرجنسی کا نفاذ

کولمبو: سری لنکن صدر کے فرار کے بعد ملک میں ایمرجنسی لگادی گئی، مظاہرین نے وزیراعظم سے بھی فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے ملک سے فرار ہوکر مالدیپ پہنچ چکے ہیں، ملکی حالات قابو پانے کی کوشش کرنے کے لئے سری لنکن وزیر اعظم نے ملک بھر میں ایمرجنسی لگانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سری لنکن صدر کے ملک سے فرار ہونے کی خبر پر لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور انہوں نے وزیراعظم سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا، مغربی صوبے میں حالات کشیدہ ہونے کے باعث وہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکن صدر اور وزیراعظم نے مظاہرین کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

واضح رہے کہ سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کے بعد حکمران اشرافیہ کے خلاف شدید احتجاج اورمظاہرے جاری ہیں، چند روز قبل ہزاروں مشتعل مظاہرین نے صدارتی محل پردھاوا بولا تھا۔

سری لنکا میں عوام کو سنگین معاشی بحران کے باعث گذشتہ کئی ماہ سے بدترین لوڈشیڈنگ، ایندھن ، خوراک ، دواؤں اوردیگربنیادی ضروریات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

Comments

- Advertisement -