اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

سری لنکا نے ایشیا کپ کی میزبانی کی پیشکش کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے ایشیا کپ کیلیے پاکستان آنے سے انکار کے بعد ایونٹ کے انعقاد پر غیر یقینی کے سائے منڈلا رہے ہیں ایسے میں سری لنکن بورڈ نے میزبانی کی پیشکش کر دی ہے۔

ایشیا کپ رواں سال ستمبر میں پاکستان میں شیڈول ہے تاہم اس میں شرکت کے لیے بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد ایونٹ کے انعقاد پر غیر یقینی کے بادل چھائے ہوئے ہیں ایسے میں سری لنکا نے ایشیا کپ کی میزبانی کی پیشکش کر دی ہے۔

سری لنکن بورڈ کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ ہم ایشیا کپ کرانے کے لیے تیار ہیں، میزبانی کے حقوق پاکستان کو ہی ملیں گے۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا اور بنگلہ دیش نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت اپنے میچ نیوٹرل وینیو پر کھیلے اور باقی ٹیمیں پاکستان میں ایشیا کپ کھیلیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں