جیفنا: سری لنکا میں شہریوں کو قدآور پتنگ اڑانا مہنگا پڑ گیا، پتنگ باز کافی دیر تک ہوا میں معلق رہا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ سری لنکن شہر جیفنا میں پیش آیا جہاں نوجوانوں نے رسی کی مدد سے لمبی چوڑی پتنگ اڑانے کی کوشش کی۔
شہری پتنگ اڑانے میں تو کامیاب ہوگئے لیکن بدقسمتی سے ایک پتنگ باز رسی تھامے 30 فٹ بلندی پر چلا گیا۔
ہوا میں موجود پتنگ کی طاقت نے نوجوان کو زمین پر ٹکنے نہ دیا اور ساٹھ فٹ بلندی پر لی گئی جس کے باعث وہ کافی دیر تک ہوا میں معلق دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح شہری نے رسی تھامے آہستہ آہستہ بلندی سے نیچے آنے کی کوشش کی پھر موقع دیکھ کر چھلانگ لگا دی۔
خیال رہے کہ سری لنکا میں پتنگ کے اس خاص فیسٹول کے دوران شہری دیوقامت پتنگ رسیوں کی مدد سے اڑاتے ہیں۔