جمعہ, دسمبر 20, 2024
اشتہار

سری لنکن نیوی نے ڈوبنے والے 100 روہنگیا مسلمانوں کو بچا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکا کی بحریہ نے بحرہند میں ڈوبنے والے 100 سے زائد روہنگیا مسلمانوں کو بچا لیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق 25 بچوں سمیت 102 روہنگیا مسلمانوں کو سری لنکا کی مشرقی بندرگاہ ٹرنکو مالی منتقل کر دیا گیا ہے۔

25 بچوں سمیت 102 روہنگیا مسلمان جنگ زدہ میانمار سے سری لنکا جا رہے تھے کہ ان کی کشتی حادثے کا شکار ہو گئی۔

- Advertisement -

ماہی گیروں نے جمعرات کی صبح سویرے سری لنکا کے شمالی ساحل سے ملوائیکل کے مقام پر بہتے ہوئے ٹرالر کو دیکھا تو نیوی کو اطلاع دی۔

ترجمان نیوی نے کہا کہ ریسکیو کیے گئے افراد کو پناہ کی اجازت دینے سے پہلے طبی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

مسلم اکثریتی نسلی روہنگیا میانمار میں بہت زیادہ ظلم و ستم کا شکار ہیں اور ہزاروں لوگ ہر سال طویل سمندری سفر پر اپنی جانیں خطرے میں ڈالتے ہیں جن کی اکثریت جنوب مشرقی ملائیشیا یا انڈونیشیا کی طرف جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں