تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایک اور ملک میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش

کولمبو: سری لنکا میں بھی وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت یونائٹیڈ پیپلز فورس (یو پی ایف) نے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے اور ان کی کابینہ کے خلاف پارلیمنٹ کے اسپیکر مہندا پایا ابی واردنا کو تحریک عدم اعتماد جمع کروادی ہے۔

تحریک عدم اعتماد اپوزیشن رہنما سجیتھ پریما داسا نے جمع کروائی ہے، جس میں اپوزیشن کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ حکومت ملک کے سنگین معاشی بحران کو حل کرنے اور عوام کو معیاری زندگی دینے سے متعلق اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایسے وقت میں پیش کی گئی ہے جب ملک بھر میں صدر گوٹا بایا راجا پاکسے اور ان کے بھائی وزیراعظم مہندا پاکسے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں صدر اور وزیراعظم کی برطرفی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کی معاشی تباہی کیسے ہوئی؟ تہلکہ خیز رپورٹ جاری

سری لنکا کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت یونائٹیڈ پیپلز فورس کے اراکین اسمبلی کی تعداد 54 ہے، جبکہ انہیں عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے 225 ارکان کی حمیات درکار ہے، بظاہر تحریک عدم اعتماد کا کامیاب ہونا ناممکن نظر آتا ہے تاہم یو پی ایف کو امید ہے کہ وہ حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں اور حکمراں جماعت کے منحرف اراکین کی حمایت سے تحریک عدم اعتماد پاس کروا لے گی اور وزیراعظم کو ہٹانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ سری لنکا میں اس وقت سنگین مالی بحران جاری ہے، اور ملک دیوالیہ ہوگیا ہے، سری لنکا کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب ڈالر سے بھی کم رہ گئے ہیں۔ زرمبادلہ کے ذخائر نہ ہونے کے باعث ملک کو اشیائے ضروریہ خریدنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے، جس کے باعث ملک میں تیل، گیس، ادویات اور خوراک کی شدید قلت ہے، جبکہ تیل کی قلت کے باعث ملک میں بدترین لوڈ سیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -