تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سری لنکا نے کچرے کے سینکڑوں کنٹینر برطانیہ بھجوا دیے

سری لنکا نے غیر قانونی طور پر درآمد کیے جانے والے کچرے سے بھرے سینکڑوں کنٹینر واپس برطانیہ بھجوا دیے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا نے ملک میں غیرقانونی طور پر درآمد کیے جانے والے کچرے سے بھرے سینکڑوں کنٹینر واپس برطانیہ بھجوا دیے ہیں جس کی آخری کھیپ گزشتہ پیر کو روانہ کی گئی ہے۔

خبر کے مطابق یہ ردی اشیا 2017 سے 2019 کے دوران برطانیہ سے سری لنکا پہنچائی گئی تھیں جن کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ ان میں استعمال شدہ گدے، قالین اور چٹائیاں ہیں لیکن حقیقت میں ان شپمنٹس میں اسپتالوں کا فاضل مواد بھی شامل تھا۔

سری لنکا کے کسٹم حکام کے مطابق اس سامان میں اسپتالوں کے طبی فضلے سمیت مردہ خانوں میں جمع کیے گئے انسانی اعضا بھی شامل تھے۔

ردی سامان پر مشتمل ان 263 کنٹینرز میں تقریباْ 3 ہزار ٹن سامان لدا تھا، پیر کے روز اس کھیپ کے آخری 45 کنٹینر بھی واپس برطانیہ روانہ کردیے گئے۔

سری لنکا محکمہ کسٹم کے سربراہ وجیتھا روی پریا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ خطرناک نوعیت کے سامان کی درآمد کی نئی کوشش تھی، اس سے قبل ستمبر دو ہزار بیس میں طبی فضلے والے اکیس کنٹینرز برطانیہ کو واپس بھیجے گئے تھے۔

کسٹم حکام کے مطابق یہ سامان ایک مقامی کمپنی نے درآمد کیا تھا اور اس کا موقف تھا کہ وہ استعمال شدہ گدوں سے اسپرنگ اور روئی حاصل کرنا چاہتے تھے تاہم ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جن سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ وہ واقعی خام مال کے حصول کے لیے ایسا کررہے تھے۔

واضح رہے کہ کئی ایشیائ ممالک گزشتہ چند برسوں سے امیر ممالک سے درآمد کیے گئے ناپسندیدہ شپمنٹ کو وصول کرنے سے اپنے انکار پر قائم ہیں

Comments

- Advertisement -