تازہ ترین

ورلڈ کپ میں شرمناک کارکردگی، سری لنکن کرکٹ بورڈ فارغ

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے پوری کرکٹ بورڈ کو فارغ کر دیا۔

خبر رساں ایجسنی کے مطابق وزیر کھیل کے کرپشن کے الزامات پر بورڈ سے تعلقات کشیدہ تھے، سری لنکن بورڈ کو بھارت کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد فارغ کیا گی۔

ارجنا رانا ٹنگا کوبورڈ کے عبوری چیئرمین کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، ساتھ ہی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی تحقیقات کیلئے 7 رکنی پینل بھی تشکیل دیدی۔

سری لنکا بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار کا بڑا فیصلہ

یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں بھارت سے ذلت آمیز شکست کے بعد سری لنکن وزیر کھیل نے کرکٹ بورڈ سے استعفوں کا مطالبہ کیا تھا جبکہ سری لنکن بورڈ کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا ایک روز قبل عہدہ چھوڑ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے جس نے 7 میچوں میں سے صرف دو میں کامیابی حاصل کی۔

سری لنکا ٹیم ورلڈ کپ کے 38 ویں میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف آج میچ کھیل رہی ہے، آج کے میچ میں دونوں ٹیمیں 2025 کی چیمپئنز ٹرافی میں جگہ پانے کے لیے پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں پوزیشن کے حصول کے لیے حریف پر قابو پا کر فتح حاصل کرنے کی سر توڑ کوشش کریں گی۔

Comments

- Advertisement -