تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

اقتصادی بحران: سری لنکن شہری کس ملک میں پناہ لینے لگے

کولمبو: سری لنکا میں جاری اقتصادی و سیاسی بحران سے پیدا ہونے والی مشکل حالات کے پیش نظر درجنوں خاندان بھارت منتقل ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا اس وقت تاریخ کے بدترین سیاسی و معاشی بحران کا شکار ہے، ملک میں زرمبادلہ کی کمی کے باعث خوراک اور ادویات کی بھی شدید قلت ہے جبکہ عوام کو بجلی کی طویل بندش اور مہنگائی کا بھی سامنا ہے۔

اس صورتحال میں تامل کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سری لنکا کے دو درجن سے زائد غریب خاندان جنوبی بھارت پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی ریاست تامل ناڈو حکام کا کہنا ہے کہ اٹھائیس خاندانوں سے تعلق رکھنے والے پچاسی افراد مہاجرین کے طور پر اندراج کرواچکے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: معاشی بحران کا شکار سری لنکا کو بڑا ریلیف مل گیا

بھارت پہنچنے والی خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سری لنکا میں جاری مہنگائی کی لہر کے باعث گزارا ناممکن ہوگیا ہے، انہی حالات سے نتگ آ کر ہمارا خاندان ایک کشتی کے ذریعے بھارت پہنچا ہے۔ خاتون نے بتایا کہ ان کے خاندان نے اپنی تھوڑی سی زمین فروخت کر کے کشتی کرائے پر لی تھی۔ ان کے ہمراہ ایک اور خاندان کے چار افراد بھی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -