پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

سری لنکن وکٹ کیپر کوشال پریرا کورونا کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: سری لنکن وکٹ کیپر بیٹسمین کوشال پریرا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے قبل کرکٹرز کا کورونا ٹیسٹ ہوا جس کا نتیجہ آج موصول ہوا ہے۔

بورڈ کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین کوشال پریرا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پریرا کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کوشال پریرا کو دو ماہ قبل سری لنکن ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

کوشل پریرا بھارت کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز سے قبل کندھے کی انجری کا شکار ہوکر ٹیم سے باہر ہوگئے تھے، پریرا انجری سے صحت یاب ہوکر ٹریننگ کے لیے واپس آئے تھے۔

پریرا کو ہیلتھ پروٹوکول کے مطابق دو ہفتوں کے لیے قرنطینہ میں رہنا ہوگا جس کے باعث کولمبو میں 2 ستمبر سے شروع ہونے والی جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلی ستمبر میں شروع ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں