سڈنی: آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی سری لنکن ٹیم کے بلے باز دانشکا گوناتھیلا کی ضمانت کی درخواست مستردی کردی گئی ہے۔
آسٹریلیا کی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ضمانت کی درخواست نا منظور ہونے پر سری لنکن کرکٹر تحویل میں رہیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دانشکا گوناتھیلا کا ہتھکڑی لگا کر ویڈیو لنک کے ذریعے سڈنی کی عدالت میں پیش ہوئے۔
واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹر کو دو روز پہلے سڈنی میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم دانشکا نے وکیل کے ذریعے عدالت سے ضمانت کی استدعا کی تھی۔
Danushka Gunathilaka denied bail.
— Rex Clementine (@RexClementine) November 7, 2022
یاد رہے کہ گوناتلاکا جو انجری کے باعث ورلڈ کپ میچز سے باہر ہوگئے تھے ان پر آسٹریلیا کی ایک 29 سالہ خاتون نے زیادتی کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد انہیں سڈنی سے گرفتار کیا گیا تھا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق خاتون کا کچھ دن قبل ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے کرکٹر سے رابطہ ہوا تھا، خاتون نے الزام لگایا کہ 2 نومبر کو دانشکا گوناتھیلاکا نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
اس سے قبل 2017 میں بھی سری لنکن کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر دھانشکا گنا تھیلاکا پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 6 میچز کی پابندی لگائی تھی۔