جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث،4دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: انسداد دہشت گردی کے یونٹ نے مبینہ پولیس مقابلے میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے اور اقبال ٹاؤن بم دھماکے میں ملوث چار مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے.

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب لاہور کے علاقے مناواں میں پولیس مقابلے کے دوران چار ملزمان ہلاک ہوگئے.

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ سنہ 2008 میں مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے میں ملوث گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر ایک ٹیم مناواں کے گاؤں لکھو ڈھیر جارہی تھی.

- Advertisement -

پولیس ٹیم جب وہاں پہنچی تو رنگ روڈ پر میاں ٹاؤن پل کے قریب سات سے آٹھ دہشت گردوں نے ان پر حملہ کردیا.

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اپنی دفاع میں حملہ آوروں سے مقابلہ کیا اور جب فائرنگ کا سلسلہ تھما تو جائے وقوعہ سے انہیں چار دہشت گردوں کی لاشیں ملیں جو حملہ آوروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے تھے.

*سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے چھ ملزمان پر فرد جرم عائد

ترجمان کے بقول حملہ آور رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے تاہم جائے وقوعہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے.

ترجمان کے مطابق مرنے والے شدت پسندوں میں زبیر، نیک محمد، عبدالوہاب، عدنان ارشد اور عتیق الرحمان شامل ہیں۔

یاد رہےتین مارچ 2009 کو پاکستان کے دورے پر آنے والی سری لنکن کرکٹ ٹیم پر اس وقت حملہ کیا گیا تھا جب وہ میچ کھیلنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم جا رہی تھی.

واضح رہے کہ زبیر، نیک محمد، عبدالوہاب اورعدنان ارشد 2009ء میں لاہور کے لبرٹی چوک میں سری لنکن ٹیم پر حملے میں بھی ملوث تھے،جس میں 6 پولیس اہل کارجاں بحق جبکہ بعض کھلاڑی زخمی بھی ہوئے تھے.

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں