تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

سری نگر میں‌ بھارتی فوج نے نوجوان کو گاڑی تلے کچل ڈالا

سری نگر:  بھارتی فورسز نےسری نگر میں نوجوان کو گاڑی تلے کچل ڈالا جس کے نتیجے میں نوجوان شہید ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے سری نگر میں نوجوان کو گاڑی تلے روند ڈالا ، کشمیری شہری نوجوان کی شہادت پر سڑکوں پر نکل آئے اور حادثے کے ذمہ دار بھارتی آرمی افسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ دنیا میں جانوروں کے لیے قانون ہیں لیکن کشمیریوں کے لیے کوئی قانون نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گرد ملک ہے، بھارتی فوج دہشت گردی میں ملوث ہے، اقوام متحدہ بھارتی فوج کی کشمیر میں دہشت گردی بند کروائے۔

علاوہ ازیں کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی، جس کے دوران خواتین کو بھی ہراساں کیا گیا اور بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

جارحیت پسند بھارتی فوج نے اسی پر بس ہی نہیں کی بلکہ ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو شہید کردیا اور ماضی کی طرح اس ماورائے عدلت قتل کو بھی مسلح مقابلہ ثابت کرنے کی کوشش کی۔

انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے کٹھ پتلی بھارت نواز انتظامیہ نے لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے سے منع کردیا جس پر علاقہ مکینوں نے شہدا کے لواحقین کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا۔

Comments

- Advertisement -