تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

ٹک ٹاکر لڑکی کی لاش کو چھوڑ کر فرار ہونے کا واقعہ : پولیس کا بڑا انکشاف

کراچی : جناح اسپتال میں ٹک ٹاکر لڑکی کی لاش کو چھوڑ کر فرار ہونے کے واقعے پر پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس کا بنگلہ کرائے پر حاصل کرنے والا ملزم بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑنے کے واقعے پر ایس ایس پی اسد رضا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 جون کی صبح پولیس کوجناح اسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑے جانےکا پتہ چلا، جو لوگ لاش لائے تھے وہ اسپتال سے فرار ہوگئے تھے۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے گاڑی کےروٹ تک پہنچے، گاڑی کی مدد سے گاڑی کے مالک تک پہنچے، گزشتہ روز جبران عرف جیری نام کے بندے کو گرفتار کیا۔

اسد رضا کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کےمطابق نجی محفل میں7 سے 8لوگ موجودتھے، پنکی نام کی خاتون کی تلاش ہے جس کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : جناح اسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑ کر جانے والا ملزم گرفتار

انھوں نے مزید کہا کہ آن لائن سروس کے ذریعے نجی محفل کرنیوالوں نے گھر کرایہ پر لیا تھا، ڈیفنس کا بنگلہ کرائے پر حاصل کرنے والا اور بنگلے میں آن لائن ڈانس پارٹی منعقد کرانے والا ملزم بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات اور کیس سے جڑے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے

یاد رہے کراچی کے جناح اسپتال میں عائشہ نامی لڑکی کی لاش چھوڑ کرفرار ہونے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا جبکہ لڑکی کے والد کے بیان کے بعد ان کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا، پولیس کے مطابق لڑکی کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی۔

ہفتے کے روز عائشہ نامی خاتون کی لاش دو افراد جناح اسپتال میں چھوڑکر چلے گئے تھے، پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ایک ملزم جبران عرف جمی کوگرفتار کرلیا جبکہ ملزم کی ساتھی سحرش کی تلاش جاری ہے۔

عائشہ کے والد پنجاب سے کراچی پہنچ گئے .والدکےبیان کےبعد ان کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں مقدمہ درج کرلیاگیا، پولیس کے مطابق لڑکی کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی۔

Comments

- Advertisement -