کراچی : ایس ایس پی ایسٹ نے گلستان جوہر میں بھیس بدل کر سابق ایس پی کے شیشہ کیفے پر چھاپہ مار کر ایس ایچ او کو معطل کردیااور شیشہ کیفے بھی سیل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ نے گلستان جوہر میں بھیس بدل کر سابق ایس پی کے شیشہ کیفے پر چھاپہ مارا۔
پولیس نے بتایا کہ ایس ایس پی نے ایس ایچ او سے پوچھا کوئی شیشہ کیفے تو نہیں چل رہا تو ایس ایچ او گلستان جوہر مالک ابڑو نے”سب اچھا ہے” کی رپورٹ ،پرانی ویڈیوبھیج دی۔
ایس ایس پی فرخ رضا نے ایس ایچ او کو شیشہ کیفے میں بلاکر معطل کردیا اور سابق ایس پی رشید رند کیخلاف مقدمہ درج کرکے شیشہ کیفے سیل کردیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ سابق ایس پی رشیدرندساتھیوں سمیت فرارہوگئے تاہم کارروائی کےدوران شیشہ اوردیگرسامان برآمدکرلیاگیا ہے۔
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔


