پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

بی آر ٹی پر پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : بی آر ٹی پر پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، ابتدائی طورپرڈھائی سوپولیس اہلکارتعینات کئےجائیں گے، توڑپھوڑ اور سیکیورٹی گارڈز پر تشدد کے بعد پولیس تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن پشاور منصور امان نے بی آر ٹی پر پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ، توڑپھوڑ اور سیکیورٹی گارڈز پر تشدد ہونے کے بعد پولیس تعیناتی کا فیصلہ کیاگیا، ابتدائی طورپرڈھائی سوپولیس اہلکارتعینات کئے جائیں گے۔

منصور امان کا کہنا ہے کہ بی آرٹی سینٹرل کمانڈ اسٹیشن پر بھی پولیس تعینات ہوگی، رش کےباعث عارضی طورپرپولیس کی تعیناتی کافیصلہ کیا گیا۔

یاد رہے 2 روز قبل وزیراعظم عمران خان نے بی آرٹی منصوبے کاافتتاح کیا تھا، بی آرٹی منصوبہ 27کلومیٹر طویل ہے جو 30اسٹیشنز پر مشتمل ہے، ٹریک کی کل لمبائی 27 کلومیٹر ہے اور ابتدائی طورپر220 ایئرکنڈیشنڈ بسیں چلیں گی۔

30اسٹیشنزکےعلاوہ متصل روٹس کیلئے 5سڑکوں کانیٹ ورک بنایاگیاہے، بی آرٹی کا فی اسٹاپ کرایہ 10روپے جبکہ مکمل سفر کا کرایہ50 روپے ہے جبکہ بسوں میں انٹرنیٹ اور موبائل چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی پاکستان کا سب سے بہترین میٹروبس پراجیکٹ ہے، انشااللہ بی آرٹی منصوبہ عام آدمی کیلئے ایک نعمت بنے گا، پہلی بار پاکستان میں ہائبرڈ بسیں آئی ہیں ، ان بسوں کی بدولت پشاور میں آلودگی میں کمی آئے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں