کراچی : وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے چند ماہ قبل سبکدوش کیے گئے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو بحال کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے معروف ایس ایس پی راؤ انوار کو ان کے عہدے پر بحال کردیا گیا ہے جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے,راؤ انوار کو دو ماہ قبل ان کے عہدے سے سبکدوش کردیا گیا تھا۔
اسی سے متعلق : پولیس کے ہاتھوں خواجہ اظہار گرفتار، ایس ایس پی راؤ انوار معطل
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی راؤ انوار کی بحالی کا فیصلہ کئی روز قبل کر لیا گیا تھا لیکن کچھ ناگزیر وجوہات کی بناء پر یہ فیصلہ تعطل کا شکار رہا تام اب باقاعدہ طور پر سرکاری اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ راؤ انوار کی بحالی کا تو اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے لیکن ابھی ان کی پوسٹنگ کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے دیکھنا یہ ہے کہ راؤ انوار کو دوبارہ ضلع ملیر بھیجا جاتا ہے یا کسی اور جگہ تعینات کیا جاتا ہے۔
واضح رہے چند ماہ قبل راؤ انوار کی جانب سے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کے گھر چھاپے اور بعد ازاں اُن کی گرفتاری کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر کو معطل کردیا تھا اور خواجہ اظہار الحسن کو رہائی دلوائی تھی۔